عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ‘ اپالو کلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 30 اپریل 2018 15:12

لاہور۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) اپالو کلب کی ٹیم عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ خضرٰی کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے عامر حیات خان روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں اپالو کلب نے کریسنٹ کلب کو 48رنز سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ فائنل میں اسکا مقابلہ سٹیگ کلب سے ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل گزشتہ روز ریس کورس گرائونڈ پر منعقد ہوا، اپالو کلب نے پہلے کھیل کر مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے عبیض رضوی نے 50، اوصید امین نے 40 اور مبشر اسلم نے 28رنز بنائے‘ زید عالم نے 3 اور وسیم خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ہدف کے تعاقب میں کریسنٹ کلب 38 اوورز میں 132رنز پر پویلین لوٹ گئی، بلال اکرم نے 49، احمد ذولفقار نے 23 اور زید عالم نے 20رنز کی نمایاں اننگ کھیلی، رفیق اور آغاسلمان نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں ۔

متعلقہ عنوان :