سعودی ریلوے کمپنی نے رمضان کے لیے نظام اوقات کا اعلان کر دیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 2 مئی 2018 11:17

سعودی ریلوے کمپنی نے رمضان کے لیے نظام اوقات کا اعلان کر دیا گیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) سعودی ریلوے کمپنی نے رمضان کے لیے ٹرینوں کے نظام اوقات کا اعلان کر دیا ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق رمضان میں ریاض سے پہلی ٹرین 2 بجے چلے گی اور حائل میں شام 6 بجےکر 36 منٹ پر پہنچے گی جبکہ حائل سے رات 8 بج کر ٹرین ریاض کے لیے واپس روانہ ہو گی ۔

(جاری ہے)

ریلوے کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر جنرل عمار النہدی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہےکہ یکم رمضان 16مئی سے ریل کا نیا نظام الاوقات نافذ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :