شام، تحریر الشام تنظیم کے درجنوں جنگجو الیرموک سے ادلیب پہنچ گئے

بدھ 2 مئی 2018 16:00

دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) شام میں جنگجو تنظیم تحریر الشام کے درجنوں ارکان الیرموک کیمپ سے شمالی شام پہنچ گئے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ان جنگجوؤں کی آمد بشارالاسد حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایک معاہدے کے تحت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تحریر الشام کی مقامی قیادت کے مطابق تنظیم کے 107 جنگجو اپنے اہل خانہ میں شامل 33 افراد (خواتین اور بچوں) کے ساتھ اِدلب جاتے ہوئے میں منگل کی صبح العیس کے علاقے میں پہنچے۔ معاہدے میں ادلیب صوبے کے دو محصور قصبوں سے شہریوں کو باہر لانے کی شق شامل ہے۔ یہ اس معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد ہے جس کا اعلان شامی حکومت نے گزشتہ اتوارکوکیا تھا