مصر کے محمد صلاح رائٹرز فٹ بالر آف دی ایئر قرار پائے

بدھ 2 مئی 2018 17:52

مصر کے محمد صلاح رائٹرز فٹ بالر آف دی ایئر قرار پائے
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) رائٹرز فٹ بال ایسوسی ایشن نے مصر اور لیور پول کے سٹار فارورڈ محمد صلاح کوفٹ بالر آف دی ایئر قرار دے دیا، وہ یہ اعزاز پانے والے پہلے افریقن کھلاڑی بن گئے ہیں، انہیں ایک سیزن میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا، انہوں نے لیور پول کی جانب سے اپنے ڈیبیو سیزن میں 34 میچز میں 31 گولز کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

فٹ بال رائٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صلاح نے ایف ڈبلیو اے کے 400 ممبران کے 90 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے جس کی بناء پر وہ ایوارڈ کے حقدار قرار پائے، مانچسٹر سٹی کے مڈ فیلڈر کیون ڈی برین کو 20 ووٹ کم ملے جبکہ ٹوٹنہم کے اسٹرائیکر ہیری کین تیسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ صلاح نے اس سے قبل گزشتہ ماہ پروفیشنل فٹ بالرز ایسوسی ایشن پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :