ڈی ایف آئی ڈی اور آکسفم کے وفد کی سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے ملاقات

بدھ 2 مئی 2018 22:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) اور آکسفم پالیسی مینجمنٹ (اُو پی ایم) کے ایک وفد نے آج سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ڈی ایف آئی ڈی نے حال ہی میں بی آئی ایس پی کے دو اہم اقدامات غیر مشروط مالی معاونت اور مشروط مالی معاونت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے تھرڈ پارٹی کے طور پر اُو پی ایم کی خدمات حاصل کی ہیں۔سیکرٹری بی آئی ایس پی نے اُو پی ایم کی ٹیم کا فیلڈ سطح پر استقبال کرتے ہوئے، تمام اقسام کے آپریشنز کی توسیع کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مزید کہاکہUCTاور CCTکا آزادانہ جائزہ رقوم کی تقسیم کو مزید موثر اور شفاف بنانے میں مدددے گا۔