نوشہرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سید ولی اللہ شاہ عہدے سے مستعفی

بدھ 2 مئی 2018 23:12

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء)نوشہرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سید ولی اللہ شاہ اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اپنے عہدسے مستعفی ہوگئے نوشہرہ پریس کلب کی کابینہ نے جنرل سیکرٹری کااستعفیٰ منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پریس کلب کے صدر حاجی جہانزیب خٹک کے نوٹی فی کیشن کے مطابق جنرل سیکرٹری سید ولی اللہ شاہ نے اپنا تحریری استعفیٰ صدر پریس کلب کو پیش کیا۔ جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے مزید پریس کلب کی جنرل سیکرٹری شپ کی زمہ داریاں بطریق احسن ادا نہیں کرسکتا جس پر کابینہ میں کافی سوچ وبچار کے بعد ان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا اور جائنٹ سیکرٹری فدامحمد کو قائم مقام جنرل سیکرٹری مقرر کرلیاگیا۔