’’کائنات ایک نہیں ان گنت ہیں‘‘، سٹیفن ہاکنگ کی آخری تحقیق
جمعرات 3 مئی 2018 11:00
(جاری ہے)
اس سے پہلے آئن سٹائن کے نظریے کے مطابق کائنات کا آغاز پونے 14 ارب سال قبل ایک عظیم دھماکے سے ہوا تھا جسے بِگ بینگ کہا جاتا ہے۔
لیکن اس نظریے کا مسئلہ یہ ہے کہ اس سے یہ پتہ نہیں چلتا کہ کائنات کی ابتدا کیسے ہوئی۔اس معمے کے حل کے لیے سٹیفن ہاکنگ اور ہارٹل نے ایک اور نظریے یعنی کوانٹم مکینکس کا سہارا لیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کائنات عدم سے وجود میں آ سکتی ہے، یعنی اس کی ابتدا کے لیے پہلے کسی بھی چیز کی موجودگی ضروری نہیں ہے۔پروفیسر ہاکنگ نے بیلجیئم کی کے یو لیووین یونیورسٹی کے پروفیسر ٹامس ہرٹوگ کے ساتھ مل کر یہ پہیلی سلجھانے کا بیڑا اٹھایا۔انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ میں اور سٹیون دونوں اس صورتِ حال سے مطمئن نہیں تھے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لاتعداد کائناتوں کے تصور نے ایک مفروضے سے جنم لیا اور ہم اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ لیکن اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کے لیے ہم نے ہمت نہیں ہاری۔پروفیسر ہاکنگ کا آخری مقالہ ان کی اور پروفیسر ہرٹوگ کی 20 سالہ محنت کا ثمر ہے۔اس مقالے میں ایک اور سائنسی نظریے سٹرنگ تھیوری میں استعمال ہونے والی پیچیدہ ریاضی کی تکنیک استعمال کی گئی ہے جس کی مدد سے سائنس دانوں کو سائنسی نظریات کو ایک نئی روشنی میں دیکھنے میں مدد ملتی ہے۔مقالے کے مطابق صرف ایسی کائناتیں تشکیل پا سکتی ہیں جن میں فزکس کے قوانین ہماری کائنات سے ملتے جلتے ہوں۔پروفیسر ہرٹوگ نے کہا کہ یہ تصورات ذہن کو چکرا دینے والے ہیں لیکن ان سے سائنس دانوں کو کائنات کی وجود میں آنے کا حتمی نظریہ قائم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔پروفیسر ہرٹوگ کے مطابق اس تحقیق کا ایک انتہائی دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس سے سائنس دانوں کو بگِ بینگ کے بعد پیدا ہونے والی شعاعوں کا مطالعہ کرنے سے دوسری کائناتوں کا سراغ بھی مل سکتا ہے۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایک کائنات سے دوسری تک کا سفر بھی ممکن ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.