شمالی مالی میں شدت پسندوں کے حملے میںطوارق قبیلے کے 16 افراد ہلاک

جمعرات 3 مئی 2018 11:00

بماکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) مالی کے شمالی حصے میں مشتبہ شدت پسندوں نے طوارق قبیلے کے کم از کم 16 افراد کو ہلاک کر دیا ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ نائجر کی سرحد کے قریب پیش آیا۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے افراد میں بوڑھے افراد بھی شامل ہیں، جنہیں گھروں میں زندہ ہی جلا دیا گیا۔واضح رہے کہ رواں ہفتوں کے دوران شمالی مالی میں پر تشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ چند دن قبل ہی اسی طرح کے ایک حملے میں 40 طوارق افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :