میگھن مارکل کے بھائی کا شہزادہ ہیری کو خط

میگھن خود غرض، فریبی اور سرد مزاج ، شاہی خاندان میں ان کا اضافہ مثبت ثابت نہیں ہوگا،خط کا متن

جمعرات 3 مئی 2018 15:20

میگھن مارکل کے بھائی کا شہزادہ ہیری کو خط
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) برطانوی شہزادے ہیری کی منگیتر اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے سوتیلے بھائی تھامس مارکل نے شاہی شادی رکوانے کے لیے شہزادہ ہیری کو خط بھیج دیا۔برطانوی اخبار کے مطابق تھامس مارکل نے بذریعہ خط شہزادے ہیری کو خبردار کیا کہ اب بھی وقت ہے وہ شادی سے انکار کردیں کیونکہ میگھن ان کے قابل نہیں ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میگھن خود غرض، فریبی اور سرد مزاج ہیں اور شاہی خاندان میں ان کا اضافہ مثبت ثابت نہیں ہوگا۔انہوں نے خط میں لکھا کہ میگھن کو پتہ ہے کہ ان کی عمر بڑھتی جارہی ہے، جس سے ان کا فلمی کیریئر متاثر ہوگا، یہی وجہ ہے کہ وہ شہرت حاصل کرنے کے لیے شاہی خاندان سے رشتہ جوڑ رہی ہیں۔تھامس مارکل نے لکھا کہ وہ حیران ہیں کہ شہزادہ ہیری کو میگھن کا اصلی چہرہ کیوں نظر نہیں آرہا، جو لڑکی اپنے خاندان کی نہیں ہوسکتی وہ کسی اور کی کیا ہوگی' انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے والد کے احسانات کو بھلا چکی ہیں اور ان کو خسارے میں ڈال کر خود اپنی زندگی میں مگن ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

تھامس مارکل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی اپنی سوتیلی بہن سے 2011 کے بعد سے ملاقات نہیں ہوئی، ان کا مزید کہنا تھا کہ میگھن نے اپنی شادی میں انجان لوگوں کو دعوت نامہ بھیجا ہے لیکن اپنے اہل خانہ کو مدعو نہیں کیا۔انہوں نے لکھا کہ میگھن شاہی خاندان میں شہزادی ڈیانا کی طرح مخلص ثابت نہیں ہوسکتیں اور نہ ہی ان کی طرح ذمہ داریاں پوری کرسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :