کویٹووا اور شوئی زانگ پراگ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ مئی 15:40

پیراگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار پیٹراکویٹووا اور چین کی شوئی زانگ اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

جموریہ چیک میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچز میں میزبان ملک کی کھلاڑی پیٹرا کویٹووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن کیرولینا پلسکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں چینی کھلاڑی شوئی زانگ بھی سرخرو ہوئیں انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کی جاسمین پائولینی کو شکست فاش سے دوچار کیا، انکی فتح کا سکور 6-4 اور 6-4 تھا۔۔

متعلقہ عنوان :