جزائر ہوائی کے بڑے آتش فشاں سے لاوہ اور اور دھواں نکلنے کے بعد 10 ہزارافراد کومحفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

جمعہ 4 مئی 2018 16:19

ہونولولو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ہوائی جزیرہ کے بڑے آتش فشاں سے لاوہ اور اور دھواں نکلنے کے بعد 10 ہزار مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہزار مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی یہ ہدایت مو ہالا سٹریٹ کے علاقہ لیلانی سب ڈیژن کے ر ہاشیوں کے لئے پے در پے آنے والے زلزلوں کے باعث جاری کی گئی جن میں سے زیادہ تر رضاکارانہ طور پر ہی علاقے کو خالی کر رہے ہیں ۔