جامعہ فاطمہ جناح میں اسلامک فنا نس اینڈ کیپیٹل مارکیٹ سے متعلق سیمینار کا انعقاد

جمعہ 4 مئی 2018 18:59

راولپنڈی 04مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ڈیپارٹمنٹ اف اکنامکس فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی میں’’ اسلامک فنا نس اینڈ کیپیٹل مارکیٹ‘‘ سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیمینار کے مہمان خصوصی ایس ای سی پی کے شعبہ اسلامی مالیات کے جوائنٹ ڈائریکٹر جنید یونس غوری نے ایس ای سی پی کے ریگولیٹری پروسیس، شعبہ بیمہ کی مصنوعات، ، غیر بینک مالیاتی اداروںکے بارے میں، اسلامک جوائنڈ فنڈ، اسلامک پنشن فنڈز،اسلامک ریئٹس، پرائیوٹ ایکوئٹی اور وینچر کیپیٹل، شرعی کمپیلیٹ کمپینیوں ، تکافل آپریٹرز اور اس سے جڑے معاشی فوائد سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

سیمینار میں طالبات اور اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کی فیکیٹی ممبران نے شر کت کی ۔ سوالات وجوابات سے طالبات کو تفصیلی اس موضوع سے آگاہ کیا گیا۔اس معلوماتی اور علمی سیمینار کے آخر میں چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ اف اکنامکس ڈاکٹر بشری یونس نے جنید یونس غوری کا شکریہ ادا کیا اور شیلڈ پیش کی ۔