چکدرہ،اقلیتی برادری کی حفاظت کرناہم سب پرفرض ہیں،حاجی محمدرسول خان

ہفتہ 5 مئی 2018 11:20

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء)ڈسٹرکٹ ناظم حاجی محمدرسول خان نے کہاکہ ضلعی حکومت کی کوشش ہے کہ اقلیتی برادری کے حقوق کاخاص خیال رکھاجائے،ان کے عزت وجان کی حفاظت ہم سب پرفرض ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے بلامبٹ میں اقلیتی برادری میں چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ناظم نے اقلیتی برادری میں تین تین ہزارکے 35چیک ان میں تقسیم کئے۔تقریب میں ضلعی انتظامیہ اوراقلیتی برادری نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔