گوگل کروم نی50 فیصد غیر ضروری آٹو پلیز بند کر دیئے

ہفتہ 5 مئی 2018 14:20

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) گو گل کروم نے اپنی50 فیصد غیر ضروری آٹو پلیز بند کر دیئے ۔ گو گل نے حال ہی میں اپنا کروم 66 جاری کیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں آٹو پلے اینگ مواد بند کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کمپنی کی طرف سے جاری بیان کے حوالہ سے فرانسیسی خبر رساں ادارہ نے بتایا کہ کروم نے نصف ٖ سے زائد غیر ضروری آٹو پلیئرزبند کئے ہیں ۔ اب نئے ورژن کا برائوزر ہٹ کئے جانے تک آواز کے ساتھ میوٹ کرتاہے اور اس میں کروم استعمال کرنے والوں کی طرف سے وقفہ کرنے ، آواز والے بٹن کو چھیڑنے یا ٹیب بند کرنے کی صورت میں 6سیکنڈ ز کے اندر اندر کروم بلاک ہو جاتاہے ۔ گوگل کروم خود ہی استعمال کنندہ کی ترجیح کے مطابق آٹو پلے اینگ روکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :