سرگودھا، گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی

ہفتہ 5 مئی 2018 15:30

سرگودھا۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) سرگودھا کے نواحی علاقہ ہڈالی کے محلہ ہسپتال والا میں18سالہ نوجوان محمد قاسم نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی، متوفی محمد قاسم کا اپنے اہل خانہ کے ساتھ جھگڑا ہوا جس سے دل برداشتہ ہو کر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں ،حالت بگڑجانے پر اسے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا گیا جہاںاسکا معدہ واش کیا گیا تا ہم ڈاکٹروں کی بھر پور جدو جہد کے باوجود جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

متوفی کی نعش ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :