کینیڈین کمپنی کا نئے ہوٹل کا ڈیزائن پیش،

مہمان لگژری پوڈ میں آرام کریں گے

ہفتہ 5 مئی 2018 16:11

کینیڈین کمپنی کا نئے ہوٹل کا ڈیزائن پیش،
ٹورانٹو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) کینیڈا میں قائم ایک کمپنی نے نئے ہوٹل کا ڈیزائن پیش کیا ہے جہاں آنے والے مہمان ایک لگژری پوڈ میں آرام کریں گے جو تقریبا ً19میٹر بلند ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسے ٹیٹرا ہوٹل کا نام دیا گیا ہے اور اس کا ڈیزائن نمائش میں بھی پیش کیا گیاہے جس کے مطابق 42 پوڈ بنائے جائیں گے۔ اگرچہ ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ ہوٹل کہاں قائم ہوں گے لیکن برطانیہ، کینیڈا ، ناروے اور کیپ وردی میں قائم کیے جاسکتے ہیں۔ ہر پوڈ میں کئی کئی منزلیں ہونگی جبکہ آخری منزل پر ایک بڑی سی مسہری رکھی ہوگی۔ یہ ہوٹل سمندر کے نمکین پانی کو استعمال کریگا جبکہ شمسی توانائی سے پانی گرم ہوا کرے گا۔