موبائل فون سے قرآن پڑھنا گناہ ہے یا ثواب؟

موبائل فون میں بے وضو قرآن کریم کی تلاوت جائز ہے اور اس کا اجر بھی ملے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 6 مئی 2018 12:19

موبائل فون سے قرآن پڑھنا گناہ ہے یا ثواب؟
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 مئی 2018ء) موبائل فون میں موجود قرآن اگربنا وضو پڑھیں تو گناہ ہو گا یا اجر ملے گا ؟۔موبائل فون میں بے وضو قرآن کریم کی تلاوت جائز ہے اوراجرملے گا۔اگراسکرین پر قرآن کریم کھلاہواہو توبے وضوموبائل کوہاتھ میں لینااور مختلف اطراف سے چھونا بھی جائز ہے۔مگراسکرین کوبغیر وضو چھونا خلاف احتیاط ہے۔موبائل فون کا استعمال اب ہر شخص کے لیے ضروری ہو گیا ہے۔

اور اب لوگ موبائل سے ہر طرح کے فوائد لیتے ہیں ۔موبائل فون میں قرآن پاک کی بھی ایپس آ گئی ہیں۔جس موبائل میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد با آسانی موبائل پر ہی قرآن پڑھا جا سکتا ہے۔کچھ لوگوں نے قرآنی آیات جب کہ اسلامی بیانات بھی قرآن میں ڈاؤن لوڈ کیے ہوتے ہیں۔اور لوگ با آسانی اس کو کسی وقت اپنے موبائل میں سن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور قرآن پاک کی موبائل میں ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ دوران سفر بھی قرآن پاک با آسانی پڑھ سکتے ہیں۔

لیکن کچھ لوگوں کے خیال میں شائد موبائل فون پر قرآن پاک کر پڑھنا درست نہیں ہے۔لہذا کسی بھی ایسی ایپ کو موبائل میں ڈاؤن لوڈ نہیں کرنا چاہئیے۔اسلام میں انسانی ضرورتوں کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے۔۔بعض اہل علم حضرات کے نزدیک موبائل فون موجودہ دنیا کی ضروری اشیامیں شامل ہے۔ اسی حوالے سے قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں سوال کیا گیا کہ موبائل فون میں موجود قرآن اگربنا وضو پڑھیں تو گناہ ہو گا یا اجر ملے گا ؟۔

جس کے جواب میں لکھا ہوا تھا کہ موبائل فون میں بے وضو قرآن کریم کی تلاوت جائز ہے اوراجرملے گا۔اگراسکرین پر قرآن کریم کھلاہواہو توبے وضوموبائل کوہاتھ میں لینااور مختلف اطراف سے چھونا بھی جائز ہے،مگراسکرین کوبغیر وضو چھونا خلاف احتیاط ہے۔اس لیے اگر آپ بغیر اضو کے ہیں تو قرآن پاک کی اسکرین کو چھونے میں احتیاط کریں تا ہم بے وضو قرآن کریم کی تلاوت جائز ہے اوراجرملے گا۔

متعلقہ عنوان :