ملی بگ کے حملہ سے بچائو کیلئے فصل کی پیسٹ سکائوٹنگ کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایت

اتوار 6 مئی 2018 13:10

فیصل آباد۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول اور فصل کو ملی بگ کے حملہ سے بچانے کیلئے پیسٹ سکائوٹنگ کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا جائے اور کپاس کے کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کوترجیحی بنیادوں پر تلف کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں نیز ملی بگ کے حملہ سے متاثرہ پودوں کو فوری طور پر جڑ سے اکھاڑ کر پولی تھین بیگ میں ڈالنے کی بجائے انہیں زمین میں دفن کر دیا جائے تاکہ وہ مزید پودوں پر حملہ آور نہ ہو سکیں۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ شعبہ زراعت سے متعلقہ سٹاف کو سختی سے ہدائت کی گئی ہے کہ وہ کپاس کے کاشتکاروں کی مکمل رہنمائی کریں تاکہ ان کی فصلوں کو کیڑوں کے حملے سے بچا کر بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار محکمانہ سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے نائٹروجن ، فاسفورس ، پوٹاش کا استعمال کریں۔ا نہوںنے کاشتکاروں کو ہدائت کی کہ وہ بوقت ضرورت ماہرین زراعت کو اپنے کھیتوں کا دورہ بھی کروائیں تا کہ وہ کپاس کی فصل کے بارے میں انہیں بہتر مشورے فراہم کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :