راولپنڈی، امیرجماعت اسلامی راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے ضلعی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس 10مئی کو طلب کرلیا

اتوار 6 مئی 2018 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے ضلعی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس 10مئی کوضلعی سیکرٹریٹ میں طلب کرلیا ، ضلعی ترجمان کے مطابق اجلاس میں اراکین شوریٰ کی مشارت سے نئی حلقہ بندیو ں کے تناظرمیں ضلع بھرکے زونز کی تنظیم نوکے علاوہ عام انتخابات کے حوالے سے امیدواران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ضلعی جنرل سیکرٹری ظفر الحسن جوئیہ ایڈووکیٹ نے تمام ضلعی ارکان شوریٰ کوایجنڈاجاری کردیا ہے۔