روسی صدر ولادیمیر پوٹن(آج) اپنی چوتھی مدت صدارت کا حلف اٹھائیں گے

اتوار 6 مئی 2018 20:30

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) روسی صدر ولادیمیر پوٹن(آج) پیر کو اپنی چوتھی مدت صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔ یوں وہ دو ہزار چوبیس تک روسی صدر کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

(جاری ہے)

روسی میڈیا کے مطابق پوٹن اپنی نئی مدت صدارت کے دوران اپنے قریبی حکومتی حلقوں میں کئی تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی طرف سے دی جانے والی مظاہروں کی کال پر ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے، جس دوران ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ناوالنی پوٹن کو مطلق العنان قرار دیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کرتے ہیں۔