کمبوڈیا میں زہریلا پانی پینے سے 10 افراد ہلاک، 120 بیمار

متاثرہ علاقے سے پانی اور خوارک کے نمونے حاصل ،تجزیے سے حقیقی وجوہات کا تعین ہو سکے گا،حکام

پیر 7 مئی 2018 13:48

نوم پنھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) کمبوڈیا میں مبینہ طور پر آلودہ پانی پینے کی وجہ سے دس افراد ہلاک جبکہ ایک سو بیس بیمار ہو گئے ۔ متاثرہ علاقے سے پانی اور خوارک کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں اور جلد ہی ان کے تجزیے سے حقیقی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔ کمبوڈیا میں پانی میں زہریلے مواد کی آمیزش کوئی نئی بات نہیں۔

(جاری ہے)

ماضی میں بھی اس ملک میں اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ شبہ ہے کہ اس پانی میں کیڑے مار ادویات کی آمیزش ہو چکی تھی۔ بتایا گیا کہ متاثرہ علاقے سے پانی اور خوارک کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں اور جلد ہی ان کے تجزیے سے حقیقی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔ کمبوڈیا میں پانی میں زہریلے مواد کی آمیزش کوئی نئی بات نہیں۔ ماضی میں بھی اس ملک میں اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :