ْ مسکراہٹ ، حسن اخلاق اور خوش کلامی سے ہی دوسرے کے دل میں گھر بسا یا جا سکتاہے ماڈل شین

پیر 7 مئی 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) اداکارہ و ماڈل شین نے کہا ہے کہ مسکراہٹ ، حسن اخلاق اور خوش کلامی سے ہی دوسرے کے دل میں گھر بسا یا جا سکتاہے 'میں بہت خوش قسمت ہوں کہ خدا کی تینوں دونوں خوبیاں مجھ میں رکھی ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرو یو میں شین نے کہا کہ عزت اورذلت خدا کے اختیار میں ہیں جس کو چاہتا ہے شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے گمنامیوں کے اندھیروں میں دھکیل دیتاہے ۔انہوں نے کہا کہ حسدسے سخت نفرت ہے ۔میں ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ آپ اپنے ساتھیوں کی کامیابیوں سے خوش ہوکر دیکھیںآپ کو خود بخود دلی تسکین ملے گی ۔