ملک میں عدم برداشت کے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے، انتہا پسندرویوں کے ذریعے سیاسی عمل کو نقصان نہ پہنچایا جائے

قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق کا بیان

پیر 7 مئی 2018 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ ملک میں عدم برداشت کے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے اور انتہا پسندرویوں کے ذریعے سیاسی عمل کو نقصان نہ پہنچایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے جلسہ پر حملہ سیاسی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے اور تمام مکاتب فکر کو مل کر دہشت گردوں کی ان کارروائیوں کی بھر پور مذمت اور عدم برداشت کے کلچر کے خاتمے کیلئے منظم اقدامات کرنا ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ بروقت انتخابات اور جمہوری عمل کے تسلسل کیلئے سیاسی ماحول کا ساز گار ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم انتہا پسندی اور عدم برداشت کے رویوں کی بھر پور مخالف ہے ۔

متعلقہ عنوان :