بارسلونا اور ریال میڈرڈ کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابری پر ختم

پیر 7 مئی 2018 18:20

بارسلونا اور ریال میڈرڈ کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابری ..
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) سپین میں میسی اور رونالڈو کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز کھیل کے بعد برابر ہو گیا، بارسلونا اور رالل میڈرڈ کی ٹیمیں مقررہ وقت میں دو دو گولز کر سکیں۔ سپین میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں بارسلونا نے 10 ویں منٹ میں رال میڈرڈ کے خلاف گول کر کے برتری حاصل کی۔

(جاری ہے)

سپر سٹار رونالڈو کا جادو چلا اور 14ویں منٹ میں انہوں نے گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کر دیا، میسی بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، انہوں نے 53 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو دو ایک کی برتری دلوا دی۔رال میڈرڈ کے گیرتھ بیل نے 73 ویں منٹ میں مخالف گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کر کے ایک بار پھر مقابلہ برابر کر دیا۔ اس کے بعد کوئی ٹیم مزید گول نہ کر سکی۔۔

متعلقہ عنوان :