ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں کیمیکل سے پکائے گئے فروٹ انجکشن لگے تربوز وغیرہ کی فروخت کا دھندہ عروج

پیر 7 مئی 2018 19:23

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کی نا اہلی کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان میں کیمکل سے تیار شدہ پھل فروٹ انسانی زندگی کے لیئے خطرہ بننے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ملک بھر کے دیگر حصوں کیطرح ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں بھی کیمیکل سے پکائے گئے فروٹ انجکشن لگے تربوز وغیرہ کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے اسی طرح مختلف انجکشن لگا کر سبزیوں کو بھی وقت سے پہلے تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ گندم کے ترقی زدہ اقسام جنکی پیداواری صلاحیت بہت زیادہ ہے پر مزید ریسرچ کی ضرورت ہے کہ جس بیچ میں گندم فی ایکڑاور فی پودہ زیادہ مقدار میں حاصل ہو رہی ہے یہ حاصل ہونیوالی گندم انسان کی صحت پر کیا اثرات مرتب کریگی ۔

مختلف عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ صحت و محکمہ زراعت کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلہ میں اپنا قانونی کردار ادا کریں اورچیف جسٹس معاملہ کا از خود نوٹس لے کر عوام کی صحت کی خاطر اس سلسلے میں اپنا کردار اور اس غیر اخلاقی عمل میں مصروف لوگوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کریں ۔