حکومت کا رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک ہزار سے زائد اشیاء پر سبسڈی کا فیصلہ

منگل 8 مئی 2018 17:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) حکومت نے رمضان المبارک کے لیے پیکیج کو حتمی شکل دے دی۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایک ہزار سے زائد اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی۔

(جاری ہے)

سستی اشیاء میں آٹا، چینی، چائے، چاول، دال چنا، بیسن،کوکنگ آئل شامل ہیں ،ْ دودھ، مشروبات، کھجور اور مصالحہ جات بھی سستی قیمت پردستیاب ہوں گے۔حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورزکے لیے ایک ارب 73 کروڑ روپے سبسڈی کی منظوری دی گئی

متعلقہ عنوان :