جرمنی ، مال بردار اور مسافر ٹرین کے درمیان خوفناک تصادم نتیجے 2 افراد ہلاک ، 14 زخمی

منگل 8 مئی 2018 20:50

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) جرمنی میں ایک مال بردار اور مسافر ٹرین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے جنوبی حصے میں ایک مال بردار اور مسافر ٹرین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے، حکام کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ صوبہ باویریا کے دو شہروں اینگل ستاد اور آگسبرگ سے آنے والی ٹرینوں کے درمیان تصادم رات گئے ہوا، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالا اور ہسپتال پہنچایا،، کچھ مسافر شدید زخمی ہوئے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں،،

متعلقہ عنوان :