انڈونیشیا ،پہلی سہ ماہی میں مجموعی قومی پیداوار کی رفتار سست

جنوری سے مارچ کے دوران قومی پیداوار کی شرح نمو 5 فیصد سے معمولی زیادہ(5.06 فیصد) رہی

منگل 8 مئی 2018 21:43

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) انڈونیشیا میں پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی رفتار سست رہی جس کی وجہ برآمدات اور سرکاری اخراجات میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی کنسلٹنسی فرم ’’ کیپیٹل اکنامکس ‘‘ کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق انڈونیشیائی حکومت کی جانب سے ملکی معیشت میں بہتری کے لیے گزشتہ دو سال میں قرضوں پر سود کی شرح میں کمی جیسے متعدد اقدامات کے باوجود جنوری سے مارچ کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو سست 5 فیصد سے معمولی زیادہ(5.06 فیصد) رہی جبکہ 2014 ئ میں برسر اقتدار آنے والے ملک کے صدر جوکو ودودو نے اس کی شرح نمو 7 فیصد سالانہ رکھنے کا عہد کیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :