آئی پی ایل میں (آج) ایک میچ کا فیصلہ ہوگا

بدھ 9 مئی 2018 10:20

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں دہلی ڈیئر ڈیولز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں فیروز شاہ کوٹلہ، نئی دہلی کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج لیگ کے 42 ویں میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولز اور سن رائزرز حیدرآبادکی ٹیمیں نئی دہلی میں مدمقابل ہوں گی۔

سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم کی اب تک لیگ میں کارکردگی شاندار ہے یہ ٹیم اب تک کھیلے اپنے دس میچوں میں سے سب سے زیادہ آٹھ جیت کر 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے۔ دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیم اب تک 10 میچ کھیل چکی ہے جبکہ وہ اپنی مایوس کن کارکردگی کے باعث 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے آٹھویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل میچ 27 مئی کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :