راجستھان رائلز اور چنائی سپر کنگز کے درمیان آئی پی ایل کا 43 واں میچ (آج) کھیلا جائیگا

جمعرات 10 مئی 2018 10:00

جے پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں راجستھان رائلز اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں جے پور کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج لیگ کے 43 ویں میچ میں راجستھان رائلز اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں جے پور میں مدمقابل ہوں گی۔

لیگ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم کی کارکردگی بہت بہتر ہے اور چنائی سپر کنگز کی ٹیم اب تک کھیلے گئے اپنے 10 میچوں میں سے 7 میچز جیت کر 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ راجستھان رائلز کی ٹیم اب تک 10 میچ کھیل چکی ہے جبکہ وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے ۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل میچ 27 مئی کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :