سرگودھا:ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ کی ریٹائرمنٹ پرتقریب کا انعقاد

جمعرات 10 مئی 2018 15:30

سرگودھا۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ چوہدری شرافت حسین کی ریٹائرمنٹ اورکنٹونمنٹ بورڈ سرگودہا کے چیف ایگزیکٹو جواد اسلم بٹ کی تعیناتی کے موقع پر معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر شمس الدین کی طرف سے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقادگیا ،اس موقع پر محکمہ اطلاعات کیلئے شاندار خدمات انجام دینے پر چوہدری شرافت حسین کو خراج تحسین پیش کیاگیا ، اس طرح کنٹونمنٹ بورڈ کے سی اوجواد اسلم بٹ کو سرگودہا آمد پر خوش آمدید کہاگیا او راس امید کا اظہار کیاگیاکہ وہ کینٹ کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیںگے۔

متعلقہ عنوان :