کسی قیمت پر بھی تہران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے،امریکہ

جمعرات 10 مئی 2018 16:33

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) امریکا کے سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے کہاہے کہ امریکا،ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کیلئے اپنے اتحادیوں کیساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں امریکی سیکرٹری دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اپنے اتحادیوں اور پارٹنرز کیساتھ کام کرتے رہیں گے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے،جبکہ ایران کے بدنیتی پر مبنی اثر و رسوخ سے نبرد آزما ہونے کیلئے بھی دوسرے ممالک کیساتھ کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی موجودہ انتظامیہ اپنے شہریوں کی حفاظت،مفادات اور بہبود کیلئے پرعزم ہے۔امریکی سیکریٹری دفاع نے کہا کہ ہم نے خطے میں اب تک ایران کو اس کی نقصان دہ اور مہلک سرگرمیوں سے پیچھے ہٹتے نہیں دیکھا،اسی وجہ سے ہم نے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن سے نکلنے کا فیصلہ کیا،کیونکہ ہمیں لگا کہ یہ دیرپا کوششوں کیلئے ناکافی ہے۔

متعلقہ عنوان :