نارنگ منڈی میں ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں چار تفریحی پارک بنانے کا فیصلہ

جمعرات 10 مئی 2018 20:29

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) مقامی میونسپل کمیٹی کے چیئرمین مین ملک محمد عارف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے نارنگ منڈی میں جلد ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں چار تفریحی پارک بنائیں جا رہے ہیں اور چند روز تک منصوبے پر عملداآمد شروع کر دیا جائے گا انہوں نے رانا کلیم ارشد ،جنرل کونسلر سیٹھ سعید احمد فاروقی ،شیخ عامر مجید،پرویز عزیزکے ہمراہ سروے کروانے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ دو لیڈیز اور دو جینٹس پارک ہوں گے تا کہ مرد و خواتین آزادی اور سکون کے ساتھ تفریح حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ شہر کے وسط میں پارکوں کے قیام سے خوبصورتی میں انتہائی اضافہ ہو گا اور عوام کو صحیح تفریح میسر ہو گی بعد ازاں چئیر مین ملک محمد عارف نے ایف جی اے کالونی میں مسیح برادری کے غرباء میں بیت المال شیخوپورہ سے آنے والے چیک تقسیم کیے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غریب عوام کی مالی امدادکر کے انہیں معاشرے کا اچھا شہری بنانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ وہ اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں واضح رہے کہ عوامی شہری سیاسی و سماجی حلقوں نے شہر کی خوبصورتی کے لیے پارک بنوانے اور گرین بیلٹس کے لیے بھر پور جدو جہد کرنے پر چئیر مین ملک محمد عارف سے اظہار تشکر کیا ہے اوران کی اعلیٰ کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :