میرکل اور پوٹن عالمی جوہری ڈیل کو بچانے پر متفق

جمعہ 11 مئی 2018 16:20

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اتفاق کیا ہے کہ امریکا کی دستبرداری کے باوجود وہ ایران کی عالمی جوہری ڈیل کو بچانے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

کریملن نے جمعے کے دن بتایا کہ ان دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر گفتگو میں سن دو ہزار پندرہ میں طے پانے والی اس ڈیل کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا۔ پوٹن اور میرکل نے زور دیا ہے کہ عالمی اور علاقائی امن کی خاطر اس ڈیل پر کاربند رہنا ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :