63 مستحقین میں4لاکھ 82ہزار روپے کی امدادی رقوم کے چیکس تقسیم

جمعہ 11 مئی 2018 23:26

سیالکوٹ۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) چیئرمین ضلعی بیت المال سیالکوٹ نبیل خالد لون نے 63مستحقین میں4لاکھ 82ہزار روپے کی امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کردیئے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین ضلعی بیت المال سیالکوٹ کے مطابق مالی امداد یکمشت 23سائلین میں 1لاکھ15ہزار روپے ، 14معذور افراد میں 70ہزار روپے، 15 افراد میں مالی امداد برائے شادی کیلئے 1لاکھ50ہزار روپے جبکہ11افراد میں تعلیمی وظائف کی مد میں 1لاکھ47روپے کے کل 63 چیکس تقسیم کئے گئے اس موقع پر ممبر ملک محمد اشرف بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :