یورپی یونین ایرانی ڈیل کو ہر صورت میں برقرار رکھے گی، صدرموگیرینی ڈٹ گئیں

ایرانی صدرنے یقین دلایا ہے کہ ڈیل کا احترام معمول کے مطابق جاری رہے گا،جرمن ریڈیو سے بات چیت

ہفتہ 12 مئی 2018 11:50

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) یورپی یونین کی خارجہ امور کی چیف فیدریکا موگیرینی نے کہاہے کہ یونین ایران کے ساتھ طے پانے والی جوہری ڈیل کو برقرار رکھے گی۔ جرمن ریڈیو سے بات چیت میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی علیحدگی کے باوجود اس ڈیل کا احترام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

موگیرینی کے مطابق یونین کا عزم ہے کہ ڈیل برقرار رکھی جائے۔ موگیرینی کے بقول ایران کے صدر حسن روحانی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ڈیل کا احترام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ منگل پندرہ مئی کو فیدریکا موگیرینی برسلز میں برطانوی، فرانسیسی، جرمن اور ایرانی وزرائے خارجہ کی میٹنگ کی صدارت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :