ایران میں جرمن کمپنیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں فوری اقدام نہ اٹھانے کی ہدایت

فی الحال کوئی ایسا قانونی طریقہ کار موجود نہیںکہ جرمن کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے بچایا جا سکے،وزیراقتصادیات

ہفتہ 12 مئی 2018 13:17

ایران میں جرمن کمپنیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں فوری اقدام نہ اٹھانے ..
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) جرمن وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر نے ایران میں کام کرنے والی جرمن کمپینوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر جلدی میں اقدامات اٹھانے سے خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں آلٹمائرنے کہاکہ فی الحال کوئی ایسا قانونی طریقہ کار موجود نہیں ہے، جس پر عمل کرتے ہوئے جرمن کمپنیوں کو امریکی پابندیوں کی زد میں آنے سے بچایا جا سکے۔ جرمن وزیر اقتصادیات کا کہنا تھا اس تناظر میں مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں۔ ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ایران میں سرگرم جرمن کاروباری اداروں کو اس امریکی اعلان سے پہنچنے والے ممنکہ نقصان کو ریاستی فنڈز سے پورا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :