چین کے صدر شی کی ارجنٹائن کو بیس رہنمائوں کے گروپ کی سربراہی کانفرنس کے انعقاد میں مدد کی پیشکش

ہفتہ 12 مئی 2018 16:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) چین کے صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ روز کہا کہ چین سال رواں کے وآخر میں بیونس ایرس میں بیس رہنمائوں کے گروپ کی سربراہی کانفرنس کی میزبانی میں ارجنٹائن کے ساتھ رابطے کو فروغ دینے پر تیار ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار دوطرفہ مراسم ،سربراہی کانفرنس اور ارجنٹائن کی اقتصادی صورتحال کے بارے میں ارجنٹائن کے صدر مائوری سایو ماکری کے ساتھ پیغامات کے تبادلے میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین سربراہی کانفرنس کے سلسلے میں ارجنٹائن کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ یہ کانفرنس تیس نومبر سے یکم دسمبر تک منعقد ہوگی۔صدر شی نے کہا کہ چین کثیر الجہتی ازم میں پیشرفت عالمی گورنس میں اضافے اور کھلے پن کی عالمی معیشت کی تعمیر کے لیے اس تقریب سے موثر فائدہ اٹھانے کے لیے ارجنٹائن کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ماکری نے اپنے پیغام میں صدر شی کو ارجنٹائن کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال کے علاوہ اپنے انسدادی اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :