آئرش سائیکلسٹ ثام بینٹ نے گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا ساتواں مرحلہ جیت لیا

ہفتہ 12 مئی 2018 17:48

آئرش سائیکلسٹ ثام بینٹ نے گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا ساتواں مرحلہ ..
روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) آئرش سائیکلسٹ ثام بینٹ نے گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا ساتواں مرحلہ جیت لیا، برطانیہ کے سیمن یاٹس کی مجموعی برتری پر قبضہ برقرار ہے۔

(جاری ہے)

گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کے ساتویں مرحلے میں بھی سائیکلسٹس کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم آئرش سائیکلسٹ ثام بینٹ نے انتہائی مہارت اور برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے، 45 منٹس اور 27 سیکنڈز میں طے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، اٹلی کے ویویانی دوسرے اور اٹلی کے ہی نیکولو تیسرے نمبر پر رہے۔ برطانیہ کے سیمن یاٹس کی 26 گھنٹے، 31 منٹس اور 30 سیکنڈز کے ساتھ مجموعی برتری پر قبضہ برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :