پشاور، خادم ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام 8سو سے زائد ضرورت مند خاندانوں میں مفت پیکج تقسیم

ہفتہ 12 مئی 2018 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) خادم ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام آج 8سو سے زائد ضرورت مند خاندانوں میں مفت پیکج کی تقسیم کریگی خادم و یلفیئر سوسائٹی کے ترجمان کے مطابق ادارے کے سربراہ مفتی آیاز کی ہدایات کی روشنی میں رمضان المبارک سے پہلے پیکج کی تقسیم کے علاوہ دیگر اہم پروگرامات بھی کرتی ہیں خادم ویلفیئر سوسائٹی معاشرے کے غرباء اور ضرورت مند افراد کی خدمت کا ایک رفاعی ادارہ ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت ہر سال سینکڑوں خاندانوں کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے پہلے ضروری راشن فراہم کرتی ہیں جن میں چاول ، آٹا ،دال ، چائے ، کجھور ، چینی ، شربت ، بیسن وغیرہ شامل ہیں ۔ اور فی راشن کی قیمت تقریباً 3950روپے ہیں

متعلقہ عنوان :