انسان کی بنیادی ضرورت کے فراہمی کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی‘ کمشنر ژو ب ڈویژن

اتوار 13 مئی 2018 18:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر دکی کے آفس میں کمشنر ژو ب ڈویژن حافظ محمد طاہر کی زیر صدارت ضلعی افیسران کا میٹنگ منعقد ہوا جسمیں ڈپٹی کمشنر دکی حبیب الرحمن کاکڑ، اے سی دکی ریٹائرڈ میجر عبدالکبیر زرکون ،ایکسین بی اینڈ ار خالقدداد کاکڑ ، ڈی ایچ او داکٹر عبدالحلیم ناصر ،ایم ایس ڈاکٹر جوہر شاء اور دیگر تمام محکموں کے ضلعی افیسران نے شرکت کی اجلاس میں افیسران نے اپنے اپنے محکموں کے بارے میں بریفینگ دی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر حافظ محمد طاہر نے کہا کہ تعلیم صحت امن امان اور دیگر تمام انسان کے بنیادی ضرورت کے فرائمی پر کسی بھی صورت میں اس میں کوتاہی برداشت نہیں کرونگا انہوں نے کہا کہ اسی طرح امن امان ہمارء اولین ترجہی ہونی چایئے انہوں نے کہا کہ عوام محکموں اور افیسران کے درمیان بہتر تعلقات پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے سرکاری افیسران اور ویگر اہلکاران اپنی حاضری یقینی بنائیں ، دکی معدنیات سے مالا مال علاقہ ہے جو ملک اور قوم کو کافی ریونیو دے رہا ہے ڈپٹی کمشنر دکی اور اے سی ایک ہفتے کے اندر اندر دکی مائنز ایریا میں ہونے والے حادثات اور واقعات اور متعلقہ لیبر کے مسائل کے مستقل حل کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے لئے جلد سے جلد جامع رپورٹ مرتب کرکے پیش کریں،انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد دکی کا تفصیلی دورہ کرکے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرئینگے دریں اثناء انہوں نے سول ہسپتال دکی کا بھی دورہ کیا ہسپتال کے حالات زار پر انتہائی برہمی کا اظہار کیا اور غیر حاضر عملے کا خلاف سختی نوٹس لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور دیگر عملے پر عوام کو صحت عامہ کے سہولیات پہنچانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ حکومت ان کو اپنے وسائل سے بڑھ کر سہولیات دے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :