برطانوی سائیکلسٹ سیمن یاٹس نے گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا

پیر 14 مئی 2018 11:50

روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) انگلینڈ کے سائیکلسٹ سیمن یاٹس نے گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا۔ برطانوی سائیکلسٹ سیمن یاٹس کا مجموعی برتری پر قبضہ برقرار ہے۔

(جاری ہے)

گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا نواں مرحلہ 224 کلو میٹر پر محیط تھا، ریس کے نوایں مرحلے میں بھی سائیکلسٹس کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، برطانوی سائیکلسٹ رچرڈ سیمن یاٹس نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ 5 گھنٹے 54 منٹس اور 13 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، فرانس کے پینوٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، کولمبیا کے سٹیبان چاویز نے تیسری پوزیشن حاصل کی، برطانوی سائیکلسٹ سیمن یاٹس مجموعی برتری پر قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :