چیئرمین آزاد کشمیر احتساب بیورو کا واٹر سپلائی سکیم کفل گڑھ رفیق آباد کااچانک دورہ،کام کی رفتار پرا طمینان کا اظہار

پیر 14 مئی 2018 16:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) چیئرمین آزاد جموں و کشمیر احتساب بیورو نے واٹر سپلائی سکیم کفل گڑھ رفیق آباد ضلع باغ کااچانک دورہ کرکے واٹر سپلائی سکیم کے کام کا موقع پر تفصیلی جائزہ لیا۔ چیئرمین نے کام کی رفتار پرا طمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ متذکرہ واٹر سپلائی سکیم کا کام مورخہ30 مئی2018 تک بہرصورت مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے ہدایت جاری کی کہ اس میگا پراجیکٹ پر مزید سستی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔موقع پر موجود تعمیر اتی فرم نے چیئرمین کو اس امر کی یقین دہانی کروائی کہ 30 مئی2018 تک متذکرہ سکیم کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔دریں اثناء چیئرمین احتساب بیورو نے کوہالہ منہالہ سڑک تاباڑیاں سڑک کا بھی معائینہ کیا اور متذکرہ سڑک پر کام کا بھی جائزہ لیا۔ چیئرمین احتساب بیورو نے موقع پر غیر معیاری کام پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔عوام علاقہ کی جانب سے احتساب بیورو کو غیر معیاری کام کی نسبت تحقیق کی درخواست کی گئی۔

متعلقہ عنوان :