میڈ ان چائنا 2025 پر امریکی تشویش غیر ضروری ہے، چینی سفیر

اہداف کی تکمیل کیلئے چین دیگر ملکوں کے ساتھ تعاون اور شراکت ترک نہیں کرے گا، واشنگٹن میں سیمینار سے خطاب

پیر 14 مئی 2018 16:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) امریکا میں تعینات چین کے سفیر زوئی تھین کھائی نے کہا ہے کہ بعض امریکی شہریوں کی چین کے میڈ ان چائنا 2025 نامی منصوبے کے حوالے سے تشویش غیر ضروری ہے۔ واشنگٹن میں ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور دیگر تمام ممالک سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کے خواہش مند ہیں جو کہ ایک معمول کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے اپنی صنعتوں کی ترقی کے اہداف مرتب کرکے مذکورہ منصوبہ ترتیب دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان اہداف کی تکمیل کے لئے چین دیگر ملکوں کے ساتھ تعاون اور شراکت ترک نہیں کرے گا۔چینی سفیر نے مزید کہا کہ اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی کشمکش جاری ہے۔ فریقین کو تنازعات سے معقول طریقے سے نمٹنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بعض امریکیوں کو تشویش ہے کہ چین کی اصلاحات پر عملدرآمد کے عمل میں تاخیر ہوگی۔حقیقت یہ ہے کہ چین کی تمام کامیابیاں اصلاحات اور کھلی پالیسی کے نفاذ سے ہی حاصل ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اصلاحات اور کھلی پالیسی کو جاری رکھنا ہی چین کی ترقی کی ضمانت ہی

متعلقہ عنوان :