اسسٹنٹ کمشنرز ،دیگر افسرا ن کا اپنی اپنی حدود میں موجود رمضان بازاروں کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ

منگل 15 مئی 2018 18:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) ڈی سی لاہور سمیر احمد سیدکی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسرا ن نے اپنی اپنی حدود میں موجود رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں پر صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور اس کی رپورٹ ڈی سی لاہور کو ساتھ ساتھ ہی ارسال کرتے رہے۔اے سی شالیمار نے سنگھ پورہ رمضان بازار ، چائینہ سکیم ماڈل بازار کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اے سی رائیونڈ ملک ارشد نعمت نے چوہنگ رمضان بازار کا دورہ کیا اور رمضان بازار میں بنائی گئی فئیر پرائس شاپس کیلئے بنائے گئے سٹالز کا جائزہ لیا۔کلیکٹر کنسو لیڈیشن غلام سرور نے گلشن راوی رمضان بازار کا دورہ کیاجبکہ دیگر افسران نے بھی اپنی اپنی حدود میں بنائے گئے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اورو ہاں پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے بتایا کہ چینی کا سٹاک وافر مقدار میں گوداموں میں موجود ہے اور چینی 46روپے فی کلو کے حساب سے رمضان بازاروں میں فروخت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :