مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام انٹرنیشنل فیملی ڈے کے سلسلے میں مذاحیہ سٹیج ڈرامہ ’’ خاندان ‘‘ پیش

منگل 15 مئی 2018 21:16

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) فنون لطیفہ کے فروغ اور فن کی ترویج و ترقی کے لیے مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام انٹرنیشنل فیملی ڈے کے سلسلے میں مذاحیہ سٹیج ڈرامہ ’’ خاندان ‘‘ کا انعقاد آڈیٹوریم مری آرٹس کونسل جناح روڈ، مری میں ہوا۔ ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کی تحریر وہدایات یارمحمد کی تھیں اور راولپنڈی /اسلام آباد کے معروف فنکارجھلک علی، نایاب خان، شاہد بھولا، انجم عباسی ، علی شان، نور خان ، نعیم ٹوٹا اور یار محمد خان نے بڑی خوبصورتی سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس کو حاضرین کی کثیر تعداد نے دیکھا اور پسند کیا ۔

نمایاں شخصیات میں مرزا طارق ایس ڈی او پروونشیل بڈنگ مری، مرزا سہیل بیگ نائب صدر مسلم لیگ (ن) مری سٹی ، لیبر یونین مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکرٹری عبدالوحید ،ڈاکٹر کبیر ستی سول ہسپتال مری، محمد نواب عباسی پروپرائٹر لاہور بک ڈپو مری کے علاوہ میڈیا معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مری آرٹس کونسل کو خوبصورت پروگرام پیش کرنے پر مبارکباد دی۔محمد شکور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مری آرٹس کونسل نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔