سی ڈی اے کے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ کیڈر میں آفسران کے تبادلے اور تقرریاں

بدھ مئی 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی ای)نے سی ڈی اے کے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ کیڈر میں آفسران کے تبادلے اور تقرریاں کر دی ہے۔گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریزیڈنشل ریونیو محمد الطاف کو تبدیل کرکے کرنٹ چارج پر ڈائریکٹرآڈٹ تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شعبہ ریونیو کے ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل میاں طارق لطیف کو ڈائریکٹرریونیو کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر آڈٹ تعینات ہونے والے آفیسر گذشتہ روز ایم سی ایم سی کورس مکمل کرنے کے بعد واپس ڈیوٹی پر آئے تھے۔ شعبہ ایچ آرڈی نے چیئرمین کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :