ْدہلی ڈیئر ڈیولز اور چنائی سپر کنگز کے درمیان آئی پی ایل کا 52 واں میچ (آج) کھیلا جائیگا

جمعرات 17 مئی 2018 09:50

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں دہلی ڈیئر ڈیولز اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج لیگ کے 52 ویں میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولز اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں دہلی میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

لیگ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم کی کارکردگی بہت بہتر ہے اور چنائی سپر کنگز کی ٹیم اب تک کھیلے گئے اپنے 12 میچوں میں سے 8 میچز جیت کر 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیم مایوس کارکردگی کا تسلسل برقرار ہے اور وہ اب تک 12 میچ کھیل چکی ہے جبکہ وہ محض 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے آٹھویں نمبر پر ہے ۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل میچ 27 مئی کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :