سحری اور افطاری میں کھجوروں کے استعمال سے روزے کے دوران روزے دار توانا رہتے ہیں ، ماہرین صحت

جمعرات مئی 15:36

سحری اور افطاری میں کھجوروں کے استعمال سے روزے کے دوران روزے دار توانا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سحری اور افطاری میں کھجوروں کے استعمال سے روزے کے دوران روزے دار توانا رہتے ہیں ۔ماہرین صحت کے مطابق اگر روزے کی حالت میں بھی آپ دن بھر توانا رہنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں کھجوروں کا استعمال بڑھا دیں کیونکہ کھجوریں دوا بھی ہیں اور بہترین غذا بھی۔کھجور کی افادیت سنت اور سائنسی اعتبار سے بھی ثابت ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق کھجوروں میں وافر مقدار میں پروٹین، کاربو ہائیڈریٹس، فائبر، وٹامن سی، وٹامن کے اور دیگر غذائی خصوصیات شامل ہوتی ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ کھجوروں کو روزانہ اپنی خوراک میں ضرور شامل کرنا چاہیے، خصوصاً سحری میں اگر 5 سے 6 کھجوریں کھالی جائیں تو دن بھر جسم میں توانائی برقرار رہے گی۔

(جاری ہے)

کھجور کی افادیت سنت اور سائنسی اعتبار سے بھی ثابت ہے۔

کھجوریں خون میں اضافہ کرتی ہیں جو جسم کی قوت و طاقت بڑھاتا ہے اور دن بھر تھکن کا احساس بھی کم ہوتا ہے۔چونکہ کھجور میں وافر مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ نظامِ ہضم کو درست رکھتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی ہونے سے بچاتا ہے۔کھجوروں میں زیرو کولیسٹرول پایا جاتا ہے، جس کے باعث یہ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔کھجور قبض اور معدے کی تیزابیت کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جس سے معدہ درست طور پر کام کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :