راولپنڈی،ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی2کلو سے زائد ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، خاتون سمیت 2غیر ملکی منشیات سمگلر گرفتار

جمعرات مئی 21:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی2کلو سے زائد ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون سمیت 2غیر ملکی منشیات سمگلر گرفتار کر لئے ہیں نیو اسلام آبادانٹر نیشنل ایئر پورٹ پراے ایس ایف نے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 233کے ذریعے دوبئی جانے والی نائیجیرین خاتون جینفر اور مرد مسافر جونسن کے سامان کی تلاشی کے دوران جونسن کے سامان سے ڈیڑھ کلو کے قریب براؤن ہیروئین جبکہ جنیفر کے سامان سے 36گرام براؤن ہیروئن برآمد کر لی جس پر اے ایس ایف نے دونوں غیر ملکی باشندوں کو حراست میں لے کر ایںٹی نارکوٹکس کی تحویل میں دے دیا جنہوں نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :